اس صورت میں سفر نہیں کر سکیں گے، ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے احکامات جاری

کراچی ( آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احکامات جاری کرتے ہوئے پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بغیر ورکنگ ویزوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹر کے بغیر متعلقہ مسافروں کو اوکے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہ کریں۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف

امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ کو ملنے والی شکایات پر احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پروٹیکٹر رجسٹریشن سے لاعلم مسافروں کے باعث پروازوں کی تاخیر کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ پروٹیکٹر نہ ہونے کے باعث مسافر اپنی پروازیں مس کر رہے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائنز ٹکٹ جاری کرتے وقت ورکنگ ویزا کے ساتھ پروٹیکٹر رجسٹریشن طلب کریں۔

. اس صورت میں سفر نہیں کر سکیں گے، ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے احکامات جاری ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں