نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے باریک لباس نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے باریک لباس نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے، گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کی تصویر وائرل ہے، نجی ٹی وی کی نیوز اینکر

نے خبر نامہ پڑھتے ہوئے ہلکے گلابی رنگ کا نہایت ہی بے باک لباس پہن رکھا ہے، اینکر کی قمیض اتنی باریک تھی کہ ان کے نیچے پہنے گئے مخصوص کپڑے بھی نظر آ رہے تھے، جیسے ہی منظر لوگوں نے دیکھا تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے غم و غصے کے اظہار کے ساتھ مشورے دینے کا بھی آغاز کر دیا۔خاتون اینکر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شیراز نامی صارف نے کہا کہ جب ٹی وی چینلز پر اس طرح کے کپڑوں میں پروگرام ہوں گے تو پھر آبرو ریزی کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، عمران خان خدارا میڈیا کی بے حیائی پر ہاتھ ڈالیں، آبرو ریزی اور ذہنی خرابی کا اصل وجہ بے حیائی اور فحاشی ہے۔شیراز نامی صارف کے اس ٹوئٹ کے بعد تو جیسے تانتا ہی بندھ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید کی بھرمار ہو گئی اور کہا گیا ہے کہ اس وجہ سے پاکستان میں آئے روز آبرو ریزی کے افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں۔

. نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے باریک لباس نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں