نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا پہلا ماڈل ہائوس تیار ،5مرلے کے گھر کی قیمت کتنے لاکھ ہو گی ، کتنی شدت کا زلزلہ برداشت کر سکتا ہے ؟ تفصیلات جاری

لاہور( این این آئی)نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا پہلا ماڈل ہائوس تیار کر لیا گیا جس میں زلزلے کے جھٹکے کو برداشت کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں تیارہونے والے 5مرلہ ماڈل گھر کی قیمت 35لاکھ روپے ہے۔

یہ مکان 8.2شدت کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اورفائراورواٹر پروف ہے۔گھر کی خاص بات یہ ہے کہ باہر کا درجہ حرارت 60 ڈگری بھی ہو تب بھی گھر کے اندر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈہی رہے گا۔ڈبل اسٹوری گھر میں 4 بیڈ رومز اٹیچ باتھ روم، کچن، بالکنی،ٹی وی لائونج موجود ہے۔فل فرنشڈ گھر میں لائٹس، پنکھے، واش رومز اور کچن اسسریز بھی لگائی جاتی ہیں جبکہ مکمل گھرسٹیل اورپری فیبریکیٹیڈ مٹیریل سے تیار ہوتا ہے۔ فیصل آباد میں 5مرلے کے اس گھرکو بنانے میں صرف 40دن کا وقت درکار ہوتاہے۔

. نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا پہلا ماڈل ہائوس تیار ،5مرلے کے گھر کی قیمت کتنے لاکھ ہو گی ، کتنی شدت کا زلزلہ برداشت کر سکتا ہے ؟ تفصیلات جاری ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں