ڈالر کی گرتی قیمتیں ، روپیہ تگڑا ہونے لگا امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے

اور روپیہ تگڑا ہوتا جا رہا ہے، جس کے اثرات انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 50 پیسے سستی ہونے کے بعد 164 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔26 اگست سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوچکا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 93 پیسے سستا ہوچکا۔

. ڈالر کی گرتی قیمتیں ، روپیہ تگڑا ہونے لگا امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں