سینیٹ الیکشن، سندھ میں گیارہ سینیٹ سیٹوں سے 4 نشستوں پر کونسی پارٹی کامیاب ، نتیجہ آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں۔سندھ اسمبلی سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات میں سندھ اسمبلی کے 168 میں سے167 اراکین نےحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی سے

تعلق رکھنے والے رکن سید عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 167میں سے 4 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں۔اب تک کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پلوشہ خان نے سندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب بھی 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی شیری رحمان، جام مہتاب اور سلیم مانڈوی والا بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

. سینیٹ الیکشن، سندھ میں گیارہ سینیٹ سیٹوں سے 4 نشستوں پر کونسی پارٹی کامیاب ، نتیجہ آگیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں