سینیٹ انتخابات ، بلوچستان سے بی اے پی کے سرفراز بگٹی کامیاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوام پارٹی (بی اے پی) کے سرفراز بگٹی بھی کامیاب ہوگئے۔سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کاعمل مکمل ہوگیا ہے جس میں تمام 65 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق

سرکاری نتیجےکے مطابق آزاد امیدوار عبدالقادر بلوچستان سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق انہیں بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کی حمایت حاصل تھی۔خیال رہےکہ پہلے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی میں اندرونی مخالفت کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بلوچستان سے جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری بھی جنرل نشست سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کےامیدوار محمد قاسم بھی جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں ، انہیں اپوزیشن الائنس کی حمایت حاصل تھی۔

. سینیٹ انتخابات ، بلوچستان سے بی اے پی کے سرفراز بگٹی کامیاب ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں