یوسف رضا گیلانی کی فتح ، حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے پر کون کامیاب قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دوسری جانب سینٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ،پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی ۔سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم

یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 169 جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔دوسری جانب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ جیت کا فرق صرف پانچ ووٹوں کا ہے۔ یوسف رضا کی جیت کے نتائج کو چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سے پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب ہو گئے، حفیظ شیخ کو شکست ہو گئی۔

. یوسف رضا گیلانی کی فتح ، حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے پر کون کامیاب قرار ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں