جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا وزیراعظم عمران خان کا وزیراعظم ہاوس پر قابض رہنےکا اب کوئی جواز نہیں ، ووٹ چور کرسی چھوڑ، مریم نواز شریف حکومت پر برس پڑیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا-اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور،

چینی چور،بجلی چور،ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔تمھارے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ووٹ چور کرسی چھوڑ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔ جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔ دوسری جانب سینٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ،پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی ۔سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 169 جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔قبل ازیںحکومت نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ جیت کا فرق صرف پانچ ووٹوں کا ہے۔ یوسف رضا کی جیت کے نتائج کو چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سے پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب ہو گئے، حفیظ شیخ کو شکست ہو گئی۔

. جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا وزیراعظم عمران خان کا وزیراعظم ہاوس پر قابض رہنےکا اب کوئی جواز نہیں ، ووٹ چور کرسی چھوڑ، مریم نواز شریف حکومت پر برس پڑیں  ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں