’’آصف زرداری نے جو کہا وہ کرکے دکھایا‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پیپلزپارٹی کے سینئرمرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کہا ہے کہ آصف زرداری نے جو کہا وہ کرکے دکھایا۔نجی ٹی وی پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وسف رضا گیلانی کی جیت پیپلزپارٹی کارکنوں کی فتح ہے، آصف علی زرداری نے جو کہا وہ کرکے دکھایا۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں

اپ سیٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاست کے چرچے رہے، ایک زرداری سب پر بھاری، اگلی باری پھر زرداری،آصف زرداری کا جادو چل گیا کا ٹرینڈ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار کی کامیابی کے بعد آصف علی زرداری سوشل میڈیاپر چھائے رہے اور ایک زرداری سب پر بھاری، اگلی باری پھر زرداری،آصف زرداری کا چل گیا کا ٹرینڈ دیکھنے میں آیا۔ اپ سیٹ شکست کے بعد حکمران جماعت کے حامی مایوس نظر آئے اور سوشل میڈیا پر ان کی معمول کے دنوں سے انتہائی کم سر گرمیاں دیکھنے میں آئیں۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عبد الحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی اکٹھے بیٹھے رہے، نتائج کا اعلان ہونے پر عبد الحفیظ شیخ نے اپنے حریف +یوسف رضا گیلانی کو گلے مل کر مبارکباد اور تھپکی دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کئی نشستوں پر مقابلہ ہوا لیکن اسلام آباد کی نشست پر ہونے والی پولنگ سارے انتخابی عمل پر چھائی رہی اور اعصاب شکن ماحول دیکھنے میں آیا۔ انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس ووٹوں کی گنتی کے دوران انتہائی پریشان دکھائی لیکن اس کی وجہ بننے والے عبد الحفیظ شیخ اور سید یوسف رضا گیلانی بظاہرین انتہائی مطمئن نظر آئے اور اکٹھے بیٹھے باتوں میں مصروف رہے۔ دونوں امیدواروں نے ایوان میں زیادہ تر وقت اکٹھے گزارا۔

. ’’آصف زرداری نے جو کہا وہ کرکے دکھایا‘‘ ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں