پی پی کا ناشتہ اچھا تھا، ہمیں پانی اور سوکھے سینڈویچ ملے، فواد چودھری نے حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے شکوہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ووٹنگ کے دوران ہمیں کھانے کو سوکھے سینڈوچ ملے۔نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرفواد چودھری نے اعتراف کیا کہ

پی پی کی طرف کھانے کا اچھا بندوبست تھا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوںنے پی پی کے مینو کے متعلق بتایا کہ انہیں انڈے، پراٹھے اور حلوہ پوری ملی جب کہ ہماری طرف پانی بھی نہیں تھا۔وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ جب ہم نے شور کیا تو ہمارے چیف وہپ کہیں سے سوکھے سینڈوچ ڈھونڈ کر لائے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ایوان کا مجموعی ماحول اچھا رہا۔ انہوں ںے کہا کہ حفیظ شیخ اور یوسف گیلانی سے گپ شپ ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ کی طرح پر اعتماد نظر آئے۔

. پی پی کا ناشتہ اچھا تھا، ہمیں پانی اور سوکھے سینڈویچ ملے، فواد چودھری نے حیران کن انکشاف کر دیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں