سینیٹ انتخابات، اپوزیشن کو حکومت پر کتنی نشستوں کی برتری حاصل ہو گئی ؟جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ کے آج کے انتخابات کے مجموعی نتائج کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو حکومت پر 8 نشستوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اب پی ڈی ایم آسانی سے اپنا چیئرمین سینیٹ منتخب کروائے گی۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق پارٹی پوزیشن کے

حساب سے تحریک انصاف اٹھارہ نشستیں جیت کر چھبيس سیٹوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت تھی۔پیپلز پارٹی8 نشستیں جیت کر 20 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت جبکہ مسلم لیگ ن 5 نشستیں حاصل کرنے کے بعد 19 سینیٹرز کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔حکومت اور اتحادیوں کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 43 ہوگئيں جبکہ پی ڈی ایم کے سینیٹرز کی تعداد 51 پر پہنچ گئی۔ پانچ سینیٹ کی نشستیں آزاد اور ایک جماعت اسلامی کے پاس ہے۔سینیٹ میں پی ڈی ایم کی برتری حکومت کیلئے کھٹن ثابت ہوگی جبکہ بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سنینیٹ منتخب کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

. سینیٹ انتخابات، اپوزیشن کو حکومت پر کتنی نشستوں کی برتری حاصل ہو گئی ؟جانئے ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں