پنشنرز کو مایوس نہیں کیا جائے گا، احتجاجی پنشنرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے وزیراعلی کی ہدایت پر اسمبلی کے سامنے احتجاج پر بیٹھے پنشنرز کے کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایم پی ایز پیر مصور غازی اور فخر جہاں بھی تھے۔ اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان کی

خصوصی ہدایت پر آپ سفید ریش پنشنرز کی خدمت میںہم تینوں حکومتی ارکان کا جرگہ حاضر ہواہے۔ آپ سب ہمارے معزز بزرگ شہری ہیں اور آپ کی قوم کیلئے خدمات بھی ہیں اسلئے حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ آپ کی حق تلفی ہو۔ حکومت کبھی بھی اس حق میں نہیں رہی کہ معزز اور بزرگ شہری دھوپ میں سڑکوں پر آئیں۔

. پنشنرز کو مایوس نہیں کیا جائے گا، احتجاجی پنشنرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں