یوسف رضا گیلانی کی جیت آنیوالے دنوں میں حکومت کو’’ ہلا‘‘ سکتی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں رحمن ملک نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری، چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کارکنان

کو مبارکباد پیش کرتا ہوںجبکہ سید یوسف رضا گیلانی کی جیت آنے والے دنوں میں حکومت کو ہلا سکتی ہے،اگلے مرحلے میں پی ڈی ایم وزیر اعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرسکتے ہیں، نومتخب سینیٹرز کو مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، دیکھتے ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں سیاسی رجحان کس حد تک آگے بڑھے گا۔

. یوسف رضا گیلانی کی جیت آنیوالے دنوں میں حکومت کو’’ ہلا‘‘ سکتی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں