خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سیل

پشاور ( آن لائن )خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے۔کورونا کیسز سامنے آنے پر خیبر پختونخوا میں بند کیے گئے تعلیمی اداروں میں 4 سرکاری اور ایک نجی اسکول شامل ہے۔ وزیر  تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کلاس رومز میں

طلباء کے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور طلباء  و طالبات ماسک لازمی پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولز فوری طور پر بند کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر تعلیم شہرام ترکئی نیگورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈاگئی صوابی دورہ کے دوران اسکول میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا۔

. خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سیل ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں