پاکستانی عوام نریندر مودی اور جندال کا کھیل کھیلنے والوں کا ساتھ نہ دیں، نواز شریف نظریاتی ہیں نہ انقلابی بلکہ وہ محض بھگوڑے ہیں، لیگی رہنما کھل کر سامنے آ گئے‎

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے بیانیہ کے خلاف ن لیگ کے ارکان اسمبلی کھل کر بولنے لگے۔ چودھری اشرف انصاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قومی اداروں کی تضحیک اور قومی

سلامتی کے راز افشا نہیں کرنے دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں اپنی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اشرف انصاری نے کہا کہ جیسے بھی حالات رہیں گے، میاں تیرے ساتھ رہیں گے کا نعرہ دین اسلام اور ملک سے وفاداری کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ عوام سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نریندر مودی اور جندال کا کھیل کھیلنے والوں کا ساتھ نہ دیں، نواز شریف نظریاتی ہیں نہ انقلابی بلکہ وہ محض بھگوڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف توہین رسالتؐ کے حلف نامہ میں ترمیم کی سزا بھگت رہے ہیں، لیگی رہنما حاجی یونس انصاری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں کیپٹن (ر) صفدر کی پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ وہ لوگ کھڑے تھے جن کے بڑوں نے فاطمہ جناح کی توہین کی۔

. پاکستانی عوام نریندر مودی اور جندال کا کھیل کھیلنے والوں کا ساتھ نہ دیں، نواز شریف نظریاتی ہیں نہ انقلابی بلکہ وہ محض بھگوڑے ہیں، لیگی رہنما کھل کر سامنے آ گئے‎ ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں