نوازشریف سمیت ن لیگی رہنمائوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کون ہیں ، آخر انہوں نے یہ قدم کس کے کہنے پر اٹھایا؟اہم انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگی رہنمائوں پر مقدمہ درج کروانے والے عام شہری بدر رشید نے کہا ہے کہ میں ایک محب وطن شہری ہوں۔پوری پاکستانی قوم نے سنا ہے جو انہوں نے پاک فوج اوردوسرے اداروں کیخلاف باتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا عام شہری ہوں، مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے ۔ہم پاک آرمی

کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ۔ ان کے اقتدار کی اتنی ہوس ہے کہ یہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔یہ ہماری آرمی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔میر ی ذاتی رائے ہے ، میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میں نے یہ کسی کے کہنے پر کیا ہے ، یہ اقتدار کی ہوس میں اتنے گر چکے ہیں کہ یہ ہمارے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

. نوازشریف سمیت ن لیگی رہنمائوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کون ہیں ، آخر انہوں نے یہ قدم کس کے کہنے پر اٹھایا؟اہم انکشافات ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں