پاکستانی روپے نے امریکی کرنسی کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہفتے کے دوسرے کاروباری روز ڈالر مزید سستا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 4پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی جس کے بعد ڈالر

کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔رواں سال اگست کے آخری ہفتے سے لیکر ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس عرصے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تقریبا ساڑھے چار روپے سستا ہو گیا ہے۔

. پاکستانی روپے نے امریکی کرنسی کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہفتے کے دوسرے کاروباری روز ڈالر مزید سستا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں