کرغزستان میں مبینہ دھاندلی مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا، جھڑپوں میں سینکڑوں افراد زخمی

بشکیک (این این آئی)کرغزستان میں اتوار کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بشکیک میں ہزاروں لوگوں نے صدر سورن بے جان بیکوف کے خلاف مارچ کیا اور پارلیمنٹ سمیت دیگر سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگئے۔اس سے قبل حکام نے شہر کے مرکزی چوک سے

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ان جھڑپوں میں ایک سو بیس سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایک بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا کہ صدر بیکوف بحران کے حل کے لیے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

. کرغزستان میں مبینہ دھاندلی مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا، جھڑپوں میں سینکڑوں افراد زخمی ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں