سونے کی قیمتوں نے پھر اڑان بھر لی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سات امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں

فی اونس سونے کی نئی قیمت 1913 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 97 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دونوں کی بالترتیب قیمت 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار ہے۔گزشتہ روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے 1لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے1906روپے ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے96ہزار450روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی ہے ۔

. سونے کی قیمتوں نے پھر اڑان بھر لی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں