جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پربھی ترقی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن پرآگیا۔ بدھ کو پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے میچ میں میں شکست دیکر سیریز 2-1سے جیت لی جس کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن پرآ گیا۔ پاکستان نے سپرلیگ میں 6میں سے 4میچزجیت کر40پوائنٹس حاصل کیے

ہیں، آسٹریلیاکے بھی 40پوائنٹس ہیں،مگر نیٹ رن ریٹ پرپاکستان سے پیچھے ہے،انگلینڈکے بھی 40 پوائنٹس،بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیادپر پہلی پوزیشن پربراجمان ہے ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی اگلی سیریزانگلینڈ کیخلاف جولائی میں ہوگی۔ میزبان بھارت کے علاوہ سپر لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں 2023 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ حاصل کریں گی۔

. جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پربھی ترقی ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں