سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا اہلیہ کا جذباتی بیان سامنے آگیا

سڈنی(این این آئی)سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا، ان کی تدفین کی تقریب میں خاندان اور قریبی افراد نے شرکت کی۔گزشتہ ہفتے ڈین جونز ہار ٹ اٹیک کے سبب ممبئی میں انتقال کرگئے تھے ان کی عمر 59 سال تھی ، وکٹوریہ میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپردخاک کردیا گیا،ان کے جنازے میں اہل خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے

، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی۔اس موقع پر ان کی اہلیہ جونا کا کہنا تھا کہ ڈین جونز نے ہمیشہ کرکٹ کے بارے میں سوچا وہ ایک اچھے انسان اور شوہر تھے ، ان کی اچانک موت بہت بڑا دھچکہ ہے۔جونا کے مطابق وہ ان سب کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس غم کے موقع پر یاد کیا سپورٹ کیا۔

. سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا اہلیہ کا جذباتی بیان سامنے آگیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں