اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی کو ہٹانے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں گریڈ انیس کے افسر محمد شاہد الاسلام کی تعیناتی

غیر قانونی قرار دیدیا ،عدالت نے 18 اکتوبر 2013 کا شاہدالاسلام کی پروموشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہاکہ شاہدالاسلام کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے دوران کیے گئے فیصلے برقرار رہیں گے ،شاہدالاسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی سپورٹس بورڈ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

. اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی کو ہٹانے کا حکم ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں