امریکا میں واقع پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو 100 سال بعد مستقل طور پر بند کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کے معروف ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ہوٹل کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ 31 اکتوبر سے ہوٹل مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے تاہم پیغام بعد میں ہٹا دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق ہوٹل کے

فرنٹ ڈیسک نے یکم نومبر کے بعد کی بکنگ لینے سے انکار کردیا جب کہ اسٹاف ہوٹل کی بندش کی وجوہات بتانے سے بھی انکاری ہےہوٹل کے قیام کو 100 سال مکمل ہو چکے۔ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ہوٹل بند کیا جا رہا ہے لیکن اسٹاف کی طرف سے ہوٹل بند کیے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ پی آئی اے نے روزویلٹ ہوٹل 1970کی دہائی میں خریدا تھا جو نیویارک کے اہم ترین اقتصادی مرکز مین ہٹن میں واقع ہے۔واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ستمبر کے اجلاس میں ہوٹل روز ویلٹ کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے فنڈز کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جائے گا اور اسے تھرڈ پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر سے چلایا جائے گا۔

. امریکا میں واقع پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو 100 سال بعد مستقل طور پر بند کر دیا گیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں