سی سی پی او لاہور کا خفیہ اداروں کو مراسلہ پولیس ملازمین کا کونسا ڈیٹا طلب کر لیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگرپولیس ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے پولیس ملازمین کےاثاثوں کی تفصیلات کیلئے خفیہ اداروں کو

مراسلہ ارسال کیا ہے جو اسپیشل برانچ اور انٹیلی جنس بیورو کو جاری کیا گیا ہے۔سی سی پی او کے مراسلے میں پہلے مرحلے میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اورانچارج انویسٹی گیشنزکا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فیلڈ آفیسرز کی پوسٹنگ کیلئے اثاثوں کے ڈیکلریشن کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے متن میں کہا گیا ہےکہ متعلقہ افسران کی تنخواہ کے علاوہ دیگر کاروبار کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کی جائیں۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہےکہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات ہوں گی اور آئندہ کوئی بھی پولیس افسر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائے بغیر فیلڈ میں تعینات نہیں ہوگا۔

. سی سی پی او لاہور کا خفیہ اداروں کو مراسلہ پولیس ملازمین کا کونسا ڈیٹا طلب کر لیا ؟ ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں