نواز شریف کی بیماریوں کا سن کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے، کسی نے قانون توڑا تو جیل میں ڈالیں گے۔انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے الیکشن سے قبل ریاست مدینہ کی بات نہیں کی

تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ نعرہ لگارہا ہوں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے نواز شریف کی بیماری سے متعلق کہا کہ کابینہ کی 6 گھنٹے کی میٹنگ میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ نواز شریف کو اتنی بیماریاں ہوگئيں، نواز شریف کی بیماریوں کا سن کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اگر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے تو سمجھ جائيں ہمیں کیسی کیسی بیماریاں بتائی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اس کی چوری بچانے کے لیے باہر نکلیں، عوام چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے، چاہے یہ پیسے بانٹیں یا قیمے کے نان کھلائیں لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔

. نواز شریف کی بیماریوں کا سن کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں