عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیںاجتماع دکھائے گا کہ سٹریٹ پاور عمران خان کے پاس ہے،اپوزیشن کو اپنی سمت کا علم ہے نہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا کوئی اندازہ ، تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید  نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کوئٹہ، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اپوزیشن کو اپنی سمت کا علم ہے نہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا کوئی اندازہ ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن سے فیصلہ ہی نہیں ہوپا رہا کہ جلسہ کرنا کہاں ہیکبھی کراچی میں جلسے کا اعلان کرتے ہیں

کبھی کوئٹہ، کبھی لاہور اور کبھی گوجرانوالہ، ان سے فیصلہ اس لئے نہیں ہوپا رہا کیونکہ عوام انکے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام جس جماعت کیساتھ ہیں وہ (آج) ہفتہ کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں پنڈال سجائے گی، ہفتہ کو لیاقت باغ جیسے تاریخی مقام پر تحریک انصاف کے اجتماع کا سماں قابل دید ہوگا، سب دیکھیں گے کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیںاجتماع دکھائے گا کہ سٹریٹ پاور عمران خان کے پاس ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ قوم دیکھے گی اے پی ڈی،ڈی پی ایم یا جو بھی نام ہے، کے چہروں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، عوام تو ان سے انکا رپورٹ کارڈ مانگتے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عوام انہیں پہچانتے ہیں کہ یہ باریاں لگا کر عوام کو لوٹنے والے چہرے ہیں، انکے اپنے حالات بہت بہتر ہوئے اور یہ بہت امیر ہوئے، انکی اومنیاں اوپر گئیں، ٹی ٹیٹیاں اوپر گئیں، بیرون ملک اثاثے آسمانوں سے باتیں کرنے لگے لیکن دونوں نے ملکر عوام کا برا حال کردیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پچھلے دو سال سے عوام کے حالات سنوارنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، اصلاحات کا نتائج جلد دکھائی دیں گے اور مہنگائی بھی کم ہوگی۔

. عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیںاجتماع دکھائے گا کہ سٹریٹ پاور عمران خان کے پاس ہے،اپوزیشن کو اپنی سمت کا علم ہے نہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا کوئی اندازہ ، تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید  نے اہم اعلان کر دیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں