پودینے کا استعمال کن خطرناک بیمار یوںسے محفوظ رکھتا ہے؟ جان کر آپ بھی آج سے ہی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے سے بنی ہوئی گولیاں گٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے اہم ہیں۔ امریکی ریسرچرز کے مطابق پودینے کے جوس کوآنتوں کے سنڈروم کے علاج میںاستعمال کرنے سے بیماری میں واضح کمی نمایاں دیکھی جا سکتی ہے۔

ماہرین نے اپنی تحقیق کو آنتوں کے سنڈروم سے متاثرہ 72 افراد کو روزانہ دن میں تین دفعہ پودینے کے جوس سے بنی گولیاں کھلائی گئی۔ ماہرین نے 24 گھنٹے بعد ان مریضوں کی صحت کا جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مریضوں میں آنتوں کے سنڈروم کی علامات 20فیصد تک کم ہو گئی ہیں۔ امریکی دائجسٹیو ڈیزیزز اینڈ سائنس کے جریدے میں شائع ہوئی تحقیق کے مطابق پودینے کے جوس کے استعمال سے ایک ماہ میں آنتوں کے سنڈروم کی علامات میں 44 فیصد کمی واقع ہوتی ہے جبکہ دیگرگولیوں سے یہ کمی صرف24.3 فیصد دیکھی گئی ہے۔ پودینے میں ایک مرکب ایل میتھانول ہوتا ہے جو آنتوں کی جلن اور آنتوں کی بیماریوں کو ختم کرنے میں اہم سمجھا جاتا ہے۔

. پودینے کا استعمال کن خطرناک بیمار یوںسے محفوظ رکھتا ہے؟ جان کر آپ بھی آج سے ہی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائینگے ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں