ووٹ کو عزت دینے کی بات کر نیوالے نوازشر یف عمران خان کے ووٹوں کو بھی عزت دیں باغی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے دل کی بھڑاس نکال دی

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شر قپوری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کچھ اصولی اختلاف ہیں، اداروں کے ساتھ ٹکرا کسی صورت برداشت نہیں ہے’ووٹ کو عزت دینے کی بات کر نیوالے نوازشر یف عمران خان کے ووٹوں کو بھی عزت دیں۔

نوازشر یف کے بیانہ سے بھارت کو فائدہ ہو رہا ہے‘میرے ساتھ بدتمیزی کرنیوالوں کیخلاف (ن) لیگ نے ایکشن نہ لیا تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے‘میں نے شہبا زشر یف اور رانا تنویر حسین کے کہنے پر (ن) لیگ کا ٹکٹ لیا نوازشریف سے پہلے دن سے اختلاف رائے ہے۔ لاہو ر میں پر یس کانفر نس کے دوران جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ کراچی سے پشاور ر آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے لوگ میرے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنیوالے واقعے کی مذمت اور مجھ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، مسلم لیگ کا ٹکٹ پہلی دفعہ نواز شریف کے کہنے پر لیا،آٹھ سال تحرک انصاف کا حصہ رہا ہوں ،نواز شریف سے نظریاتی اختلاف ہوا تو ن لیگ سے الگ ہو گیا پھر تحریک انصا ف سے جڑا،رانا تنویر نے شہبا زشر یف کی درخواست پر ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے آمادہ کیا،میں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لینا چاہاتا تھااس شرط پر ٹکٹ لیا کہ نواز شریف سے اختلاف رہے گا۔

. ووٹ کو عزت دینے کی بات کر نیوالے نوازشر یف عمران خان کے ووٹوں کو بھی عزت دیں باغی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے دل کی بھڑاس نکال دی ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں