آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی پر سوالات اٹھ گئے معاملہ عدالت جا پہنچا

لاہور(این این آئی ) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔درخواست گزار نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرکے پولیس آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی ہے، آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔چیف جسٹس قاسم خان نے ابتدائی سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی اور وفاقی و پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

. آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی پر سوالات اٹھ گئے معاملہ عدالت جا پہنچا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں