لاہور موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کو کر کہاں سے گرفتار کیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے نواحی علاقے گجر پورے میں موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابدملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران لاہور کےنواحی علاقے گجر پورہ میں سیالکوٹ موٹروے کے قریب خاتون کی آبرو رویزی کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔ملزم عابد کو گرفتار کرکے لاہور منتقل کیا جارہا ہے اور اس کا دوبارہ ڈی این اے کیا جائے گا۔اس سے قبل 4 مرتبہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم آج اسے پکڑ لیا گیا۔

. لاہور موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کو کر کہاں سے گرفتار کیا گیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں