جعلی اکائونٹس کیس عبدالغنی مجید سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس ریفرنس میں مندر اور لائبریری کے لیے پلاٹس کی تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں عبدالغنی مجید سمیت 9 ملزمان پر 2 نومبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے نیب ریفرنس کی

سماعت کی۔عدالت نے عبدالغنی مجید اور متانت علی خان سمیت 9 ملزمان پر 2 نومبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکر دی۔احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے تمام ملزمان کو آج ہی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔

. جعلی اکائونٹس کیس عبدالغنی مجید سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں