پاکستان کے انتہائی اہم علاقے میں اچانک شدید سردی کی لہر  پارہ منفی 4 تک گر گیا، لوگ گھروں میں محصور رہو کر رہ گئے

قلات(آن لائن)قلات میں اچانک شدید سردی کی لہر، پارہ منفی چار تک گرگیا، گیس مکمل بند، بجلی کی ٹو فیز سسٹم شروع،شام کے بعد لوگ گھروں میں محصور، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کیمطابق قلات گزشتہ روز قلات میں اچانک سائبیرین سرد ہواوں کے باعث سردی کی

شدت اچانک بڑھنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی سموار اور منگل کی رات کی سرد ہواوں سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیر احمد مینگل کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کی گئی۔ سردی شروع ہوتی ہی گیس پریشر مکمل بند جبکہ قلات سٹی کے مختلف فیڈرز پر کیسکو حکام کی جانب سے بجلی کی ٹو فیز کرنے سے کاروباری حضرات سمیت گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے گیس بندش اور بجلی ٹوفیز کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

. پاکستان کے انتہائی اہم علاقے میں اچانک شدید سردی کی لہر  پارہ منفی 4 تک گر گیا، لوگ گھروں میں محصور رہو کر رہ گئے ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں