قومی اسمبلی اور سینٹ کے آج ہنگامہ خیز اجلاس حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے لنگوٹ کس لئے

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہونگے جس میں اپوزیشن کی تحریک ، مہنگائی اور موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ (آج)16 اکتوبر 2020 بروز جمعہ المبارک شام ساڑھے بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی اور موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی اراکین کی جانب سے بھرپور جواب دیئے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی (آج)16 اکتوبر جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

. قومی اسمبلی اور سینٹ کے آج ہنگامہ خیز اجلاس حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے لنگوٹ کس لئے ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں