شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا،123ممالک میں پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن

اسلام آباد (این این آئی)شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا،دنیا کے 123 ملکوں میں پاکستان کا 120 نمبر ہے، بھارت سمیت پاکستان سے کئی اور ممالک بھی آگے بڑھ گئے۔پاکستان سے نکل جانے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا، بنگلادیش، روانڈا، گھانا اور

نائیجریا بھی شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں اسی رفتار سے کام ہوتا رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائیں گے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسینیشن کا عمل اسرائیل میں جاری ہے، جہاں آدھی آبادی کو ویکسین دی جاچکی۔

. شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا،123ممالک میں پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں