’’ آپ سب کو غداروں کے کلب میں شمولیت مبارک ہو‘‘غداری کا الزام ہمیشہ کس انسان پر لگایا جاتا ہے؟اختر مینگل کا کراچی جلسہ سے اہم اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک کراچی میں مزار قائد کے سائے میں بلوچ، پختون، سندھی اور پنجابی لیڈرشپ آئین کی بالا دستی کی بات کر رہی ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ بی این پی مینگل کے سربراہ ⁦نے کہا کہ جس پر غداری کا الزام لگتا ہے وہ دراصل اپنی سرزمین کا وفادار ہوتا ہے آپ سب کو غداروں کے کلب میں شمولیت مبارک ہو۔

قبل ازیں حامد میر نے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کا کراچی جلسہ گوجرانولہ سے بڑا قراردیا تھا ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانولہ سے زیادہ عوام آج کراچی جلسے میں شریک ہوئی ہے ۔ سماجی رابطے کیویب سائٹ پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کراچی میں اپوزیشن کا جلسہ گوجرانوالہ کے جلسے سے کئی گنا بڑا ہے کراچی میں حکومت کے مخالفین کا اتنی بڑی تعداد میں اکٹھا ہونا تحریک انصاف کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ جلسے سے خطاب کرنے والے کئی پختون اور بلوچ رہنماؤں کی تقریروں کو میڈیا سنسر کر رہا ہے جس کی سوشل میڈیا پر مذمت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سینئر اینکر پرسن حامد میر نے گوجرانوالہ جلسے سے متعلق دعوی میں کہ تھا تھا کہ یہاں کی انتظامیہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کی نسبت اس دفعہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے کیونکہ اسٹیڈیم کے اندر بھی جلسہ گاہ بھر گئی ہے اور 50ہزار کے قریب باہر لوگ بھی موجود ہیں ۔دوسری جانب سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں 1947سے غدار قراردیا جاچکاہے،ہم پرانے غدار ہیں،بار بار آئین توڑنے والوں کو محب وطن قراردیاجاتاہے۔کراچی باغ جناح میں جاری پی ڈی ایم کے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں 1947سے غدار قراردیا جاچکاہے ،اب توہمارے غداری کے سرٹیفکیٹ دیمک کھا گئی ہے، آپ لوگ نئے نئے غدار ہوئے ہیں۔ بی این پی مینگل کے سربراہ ⁦نے کہا کہ جس پر غداری کا الزام لگتا ہے وہ دراصل اپنی سرزمین کا وفادار ہوتا ہے آپ سب کو غداروں کے کلب میں شمولیت مبارک ہو۔

. ’’ آپ سب کو غداروں کے کلب میں شمولیت مبارک ہو‘‘غداری کا الزام ہمیشہ کس انسان پر لگایا جاتا ہے؟اختر مینگل کا کراچی جلسہ سے اہم اعلان ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں