یہی تو ہے تبدیلی ۔۔۔ لاہور میں سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو کس معمولی سی کوتاہی پر گرفتار کر لیا گیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک) شہری کی مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی گرفتار، سب انسپکٹر، اے ایس آئی نے واردات میں زخمی کی مدد نہیں کی جس پر سی سی پی او کی ہدایت پر اہلکار کو تھانہ چوہنگ میں بند کردیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کی مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،

سب انسپکٹر، اے ایس آئی نے واردات میں زخمی کی مدد نہیں کی جس پر سی سی پی او کی ہدایت پر اہلکار کو تھانہ چوہنگ میں بند کردیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ٹھوکر پر محمد علی کے ساتھ 2 لٹیروں نے واردات کی، لٹیروں نے شہری کو نوک دار چیز سے زخمی کیا، نقدی اور لیپ ٹاپ لے گئے، زخمی شہری ناکہ پر مدد کے لئے پہنچا تو اہلکاروں نے ٹرخا دیا تھا، سب انسپکٹر زبیر نے مدد کی بجائے تھانے سے رابطے کا مشورہ دیا اور کہا یہ میرا کام نہیں، سب انسپکٹر نے زخمی کو لیپ ٹاپ کی رسیدکے ساتھ تھانے آنے کا کہا۔متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس مدد کرتی تو لٹیروں کو پکڑ سکتی تھی دوسری جانب شہری کیساتھ چوری پرسی سی پی او عمرشیخ نےسخت نوٹس لیا،سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا افسوسناک رویہ ناقابل برداشت ہے، کسی بھی صورتحال میں شہریوں کی مدد کی جائے۔سب انسپکٹر، اے ایس آئی نے واردات میں زخمی کی مدد نہیں کی جس پر سی سی پی او کی ہدایت پر اہلکار کو تھانہ چوہنگ میں بند کردیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں