کورونا بے قابو ہونے لگا۔۔۔!! پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ پریشان کُن اعدادو شمار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 633 نئے کیسز اور3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 633 نئے کیسز اور3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 اور مجموعی اموات کی تعداد 6420 ہو گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار869 ہوگئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 947، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 98 ہزار 428، کے پی میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 ہزار 357 ، بلوچستان میں تعداد 14 ہزار 394، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 162،آزاد جموں و کشمیر 2533, گلگت میں 3483 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق ‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اور اس وقت 837 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور سائنسدانوں کی جانب سے دن رات ایک کر کے وائرس کے خلاف ویکسین بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین بن بھی گئی تو 2021 میں دنیا کے صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکےگی۔ ماہرین کے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خبردار کرنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ بات اس جانب اشارہ کرتی ہےکہ سفری پابندیاں اور سماجی فاصلے جیسی ہدایات پر سالوں عمل کرنا پڑ سکتا ہے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں