سردیوں کو بھول جائیں، پاکستان میں موسم اچانک تبدیل، محکمہ موسمیات نے خوفناک پیشگوئی کر دی

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں موسم گرما کے آخری روز گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے کا الرٹ جاری، کراچی میں اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت میں واضح اضافہ ہوگیا، مرطوبیت اور سمندری ہواکی بندش سےدرجہ حرارت میں اضافہ متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے

کراچی میں3 دن تک گرمی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے جمعرات تک گرمی کی جزوی لہر چل سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوبیت اور سمندری ہواکی بندش سےدرجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےتاہم شہر میں ہیٹ ویوکاکوئی خطرہ نہیں۔ کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوامیں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور 14 کلو میٹر فی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ زیریں علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔تربت میں پارہ تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک اوپر جانے کا امکان ہے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں