عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا ۔۔۔!!!یوٹیلٹی سٹورز کا تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،درجہ اول اور درجہ دوم کا کوکنگ آئل 5روپے سے 17روپے تک مہنگاکر دیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد درجہ اول کا کوکنگ آئل215 روپے لیٹر

سے بڑھا کر232 روپے فی لیٹر کردیا گیا،درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 218 روپے سے بڑھا کر223 روپے فی لیٹر کردیا گیا،درجہ دوم کا 5کلو گھی کا ٹن 1ہزار95 روپے سے بڑھ کر1ہزار115 روپے کا کردیا گیا۔کپڑے دھونے کا صرف5 روپے مہنگا کردیا گیا۔ مختلف برانڈز کے شیمپو 10 روپے سے لیکر51 روپے تک مہنگے کردیئے گئے،مختلف کمپنیوں کی ٹماٹو کیچپ8 روپے جبکہ مختلف برانڈز کے فروٹ جیم 13 روپے تک مہنگے ہو گئے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں کااطلاق فوری ہوگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے توضروری اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہوتیں جبکہ اب رہی سہی کسرقیمتوں میں اضافہ کر کے کیا جارہا ہے جس سے یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔ آرمی چیف سے نیب کاروائیوں اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق بات ہوئی ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین ہم نے نہیں لگایا، آپ اور چیئرمین نیب جانوں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ اور چیف الیکشن کمیشن جانیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کو سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں