بریکنگ نیوز: شہری توجہ فرمائیں۔۔!! سانحہ گجر پورہ کے بعد سیالکوٹ موٹر وے پر بڑی پابندی لگا دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوزکی خبر پر ایکشن، پولیس نے سیالکوٹ موٹر وے پر موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کر دیا، نجی ٹی وی نیوز نے خبر بریک کی تھی کہ موٹر وے پر موٹرسائیکلوں کے باعث حادثات کا خدشہ ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر موٹر سائیکل سواروں کو سفر سے

روکنے کے بجائے پولیس خاموش تماشائی بن گئی، موٹر وے پر موٹر سائیکل سواروں کے غیر قانونی سفر سے بڑھتے حادثے کے خدشات بڑھ گئے۔ نجی ٹی وی کی نشاندہی پر پولیس اہلکار موٹرسائیکلوں کو روکنے کے لیے پہنچ گئے۔ انہوں نے موٹر وے پر موٹر سائیکلیں اور رکشے لانے والوں کو روکنا شروع کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ وہ کوشش تو کرتے ہیں کہ عوام کو خطرات سے آگاہ کریں لیکن کوئی بھی توجہ سے ان کی بات نہیں سنتا، ابھی تک لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر چالان بک بھی جاری نہیں کی گئیں۔ ایسی صورت میں موٹرسائیکل سواروں کی منت سماجت کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ قبل ازیں موٹروے پر موجود پولیس اہلکار موٹر سائیکلوں کو روکنے سے گریزاں تھے، بروقت کارروائی نہ کی گئی تو لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر موٹرسائیکل سواروں کے غیر قانونی سفر سے بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 9 نومبر کی رات لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی شرمناک فعل کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر شرمناک فعل کا نشانہ بنایا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں