بریکنگ نیوز:کورونا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی کی قیمت میں بڑی کمی، حکومت نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ کابینہ اجلاس کے بعد انہوںنے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کے علاج کے لیے میڈیسن کی قیمت 10ہزار سے کم کر کے 8400روپے کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر،

ہارٹ اٹیک سمیت 94ادویات جن کا پچھلے دنوں قلت کا سامنا تھا ان کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے اور مارکیٹ میں دستیابی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی ہرممکن دسیتابی کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خا ن کو صحت کے شعبے کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا اور 14نکاتی ایجنڈے میں متعدد نکات کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں اور کوروناسےمتاثرہ مریضوں کولگنےوالےانجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی جبکہ ماڈل جیل کی تعمیرکے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں کنٹونمنٹس ایریا کی درجہ بندی اور کنٹونمنٹ بورڈزکےآئین کی بھی منظوری دی گئی جبکہ اسلام کے ماحولیاتی ٹربیونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی اور آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کے لیے قواعد کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ میں اوگرا کے ممبرآئل کی تعیناتی کا معاملہ موخر کردیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزرا کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریا پرجیل کی تعمیر پربھی اظہار ناراضی کرتے ہوئے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے ، گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈے اے کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے مؤقف سے آگاہ کریں۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں