سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وطن آنے کے لیے تیار،اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کی مخالفت

لاہور(آ ن لائن ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف والدہ کے انتقال کے بعد ان کی میت کے ہمراہ وطن واپس آنے کے لیے تیار، ڈاکٹرز اور پارٹی رہنماؤں کے مشورے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم میاں نواز شریف والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کے بیٹے حسن اور حسین نواز اور اسحاق ڈار ان

کی وطن واپسی کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، اور مریم نواز و دیگر پارٹی رہنماؤں سے مشورے اور ڈاکٹرز کی اجازت ملنے کے بعد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

. سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وطن آنے کے لیے تیار،اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کی مخالفت ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں