علامہ خادم حسین رضویؓ نے پوری زندگی دفاع ناموس رسالتؐ دفاع ختم نبوت اور دفاع صحابہ میں گزاری ،زندگی کے چند روشن پہلو

مظفرآباد(این این آئی)علامہ خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول تھے اور پوری زندگی عاشق رسول میں گزار دی قابل رشک موت سے یہ ثابت ہوتا ہے جو حقیقی معنوں عاشق رسول ہو تا ہے اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی عزت اس کے نصیب میں

لکھ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر تحریک ملت اسلامی جموں و کشمیر مولانا محمد سجاد شاہد نے اپنے ایک خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے پوری زندگی دفاع ناموس رسالت دفاع ختم نبوت اور دفاع صحابہ میں گزاری علامہ مرحوم کی زندگی بھی قابل رشک تھی اور موت بھی قابل آئی علامہ خادم حسین رضوی مجاہدین سے محبت کرنے والے ایک عظیم انسان تھے علامہ مرحوم مظلوم کشمیری عوام کیلے ایک جاندار آواز تھے جوخاموش ہوگی علامہ مرحوم سے جب بھی ملاقات ہوئی ایک ہمدرد شفیق دوست کی صورت میں ایک عظیم انسان کو دیکھا پوری دنیا میں جہاں بھی کوئی گستاح آیا علامہ رضوی اس کے مدمقابل تلوار بے نیام کی صورت میں نظر آئے انہوں نے کہا کہ ایسے انسان صدایوں بعد پیدا ہوتے ہیں علامہ مرحوم کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پور نہیں ہو سکے گا۔

. علامہ خادم حسین رضویؓ نے پوری زندگی دفاع ناموس رسالتؐ دفاع ختم نبوت اور دفاع صحابہ میں گزاری ،زندگی کے چند روشن پہلو ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں