ڈسکہ ضمنی انتخابات ، پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے مارےلیگی خاتون نے رہنما نوشین افتخار نے الزامات عائد کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)ڈسکہ ضمنی انتخابات ، پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے مارےلیگی خاتون نے رہنما نوشین افتخار نے الزامات عائد کر دیئے ۔ ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے الزام عائد کیا ہے کہ

ضمنی الیکشن کے دوران پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے برسائے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے ضمنی انتخاب کے پولنگ نتائج غائب ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نون لیگی امیدوار نوشین افتخار نے اپنے بیان میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولنگ رکنے کی شکایت کی تھی، ڈی ایس پی نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو گولی مار دوں گا۔نوشین افتخار کے مطابق نون لیگ اس حلقے سے 5 بار جیتی ہے، یہ مسلم لیگ نون کا گڑھ ہے، مجھے توقع نہیں تھی کہ ڈسکہ میں لوگ قتل ہوں گے، یہ این اے 75 کے لوگوں کی جنگ ہے۔

. ڈسکہ ضمنی انتخابات ، پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے مارےلیگی خاتون نے رہنما نوشین افتخار نے الزامات عائد کر دیئے ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں