بریکنگ نیوز: ڈیزل والی بات حقیقت نکلی۔۔!! مولانا فضل الرحمان کی نیب میں طلبی، مولانا جی کتنے ارب کے اثاثوں کے مالک نکل آئے؟ سینئر صحافی عامر متین نے تفصیلات پبلک کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نیب میں طلبی۔ سینئر تجزیہ کار عامر متین نے مولانا کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کر دیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ “مولانا فضل الرحمان نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں،

کاغذوں میں جو ان کے اثاثے ڈکلئیر کئے گئے تھے جن میں وہ سب غریب ترین پائے گئے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کی نئی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں۔ نیب اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اگر یہ سارے اثاثے ثابت ہو جاتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان پاکستان کے امیر ترین پارلیمنٹیرینز میں شمار ہوں گے۔ عامر متین نے مزید کہا کہ نیب کے کیسز تو ہر ایک پر ہوتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔ مگر حال ہی میں ایک بہت بڑی APC ہوئی ہے، اور اس کے اندر بہت بڑے دعوے بھی کیے گئے۔ اس تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بہت زیادہ سخت الفاظ بھی استعمال کیے، اس کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کا اسٹانس بھی کافی جارحانہ تھا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے خود ہی مولانا کی تقریر نشر نہیں ہونے دی، مگر اس صورتحال کو مد نظر رکھ کر دیکھا جائے تو مولانا کے اثاثوں کا کیس بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نیب طلبی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، میں بالکل دبنے والا نہیں ہوں۔ مولانا فضل الرحمان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔1 :مکان (وراثتی) مالیت 15 لاکھ روپے۔2 : رہائشی مکان ڈیرہ اسماعئل خان قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے۔3: ڈیرہ اسماعئل خان 5 کینال پلاٹ قیمت 7لاکھ روپے ، طلائی زیوارات مالیت 9 لاکھ 50ہزار۔ 4: بینک اکاؤنٹ بیلنس الائیڈ بینک پارلیمنٹ ہاؤس 20 لاکھ 50 ہزار۔5: گھریلو فرنیچر مالیت 60ہزار۔ نیب انکوائرئ میں مولانا فضل الرحمان کی مبینہ کرپشن کے حوالے ہوشربا فائنڈ نگز ہوئی ہیں۔ نیب کے مطابق مولانا پر بنوں روڈ پر بنگلے خریدنے کے الزامات ہیں، اسلام آباد کے سیکٹر8 میں بنگلہ سمیت پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں فلیٹس اور دکانوں کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں