ملک کی خاطر بڑا فیصلہ۔!! وزیر دفاع پرویز خٹک آج کہاں روانہ ہونے والے ہیں؟ ایک خبرنے اپوزیشن کے چکھے چھڑا دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک کل دورہ روس کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں کثیرالاقومی فوجی مشقوں کیوکاز 2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کل روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک جنوبی روس

کے شہر آسترکھان میں جاری فوجی مشقیں دیکھیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع جنوبی روس میں جاری کثیر الاقومی فوجی مشقوں کیو کاز 2020 کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ کیوکاز 21 ستمبر سے شروع ہوکر 26 ستمبر تک شیڈول ہیں، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ بھی بھرپر حصّہ لے رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی مسقوں کے شرکاء نے باہمی تجربات، حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، فوجی دستوں کو مختلف چیلنجز پر اپنے ردعمل کو جانچنے کا موقع ملا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں