بریکنگ نیوز: مریم نواز کی عدالت میں پیشی۔!! حاضری سے قبل نامور صحافی کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا، صورتحال سنگین ہونے کا خطرہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔ مریم نواز عدالت میں پیش ہوں گی، مریم نواز مری سے عدالت پیشی کے لئے روانہ ہو چکی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی کے صحافی احتشام کیانی کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس حکام کو عدالت میں فوری طلب کر لیا، ہائیکورٹ ایسوسی ایشن نے عدالت میں کہا کہ صحافی کو چیف جسٹس کے کہنے پر گرفتار کیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ایسا کوئی حکم ہماری طرف سے نہیں دیا گی۔ ایس پی نے عدالت میں کہا کہ متعلقہ شخص نے راستہ روک رکھا تھا اور اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کی،متعلقہ شخص کو تفتیش کے لیے رکھا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی احتشام کیانی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ صحافی سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، ایک چینل نے غلط خبر چلائی۔ واضح رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کوریج کے لئیے آئے 24 نیوز کے رپورٹر احتشام کیانی کو پولیس نے کوریج سے منع کیا ، اصرار پر تھانہ رمنا منتقل کر دیا تھا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں