شہباز شریف کی سالگرہ! مریم نواز نے کیا پیغام جاری کر دیا؟ (ن) اور (ش) لیگ کے دھڑوں میں تقسیم رہنماؤں کے لیے یقین کرنا مشکل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک تھے، ایک ہیں ، ہمیشہ ایک رہیں گے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر معروف صحافی حامد میر نے لکھا کہ نون اور شین یک جان دو قالب ، مسلم لیگ ن

کو توڑنے کا خواب پھر بکھر گیا کبھی کبھی خواب ٹوٹنے کی خبر بھی بریکنگ نیوز بن جاتی ہے ۔

جس کے جواب میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ ان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ، ایسے کئی آئے اور کئی گئے ۔

قبل ازیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سالگرہ پر مریم نواز نے لکھا کہ بنا کسی غرض کے قوم کی بے لوث خدمت کرنے والے شخص کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ، شہباز شریف میرے لیے دوسرے باپ کی طرح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، نائب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا، شہباز شریف نے قوم کی مسلسل خدمت کی۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں