عمران خان کو یہ چیلنج کس سیاستدان نے کر دیا؟ حیرت انگیز خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جن کی تردید ہوئی، ان کے اس عمل سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہوا، ناجائز اور غلط الزامات لگا کر جو حوس بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نہیں بجھے گی، میرے مرنے کے بعد بھی ایک دھیلے کی بدعنوانی ثابت ہو جائے تو میری میت قبر سے نکال کر پول کیساتھ لٹکا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی جو آج 100 روپے کلو مل رہی ہے، گندم اور آٹا باآسانی دستیاب تھا لیکن آج آٹا نایاب اور گندم غائب ہے، غریب آدمی کی جیب خالی ہو گئی ہے مگر وہ ڈیزل اور تیل کا انتظام نہیں کر سکتا اور سلیکٹڈ وزیراعظم دن رات ناصرف ان سکینڈلز کو چھپانے میں مصروف ہے بلکہ منی لانڈرنگ اور پی ٹی آئی کیخلاف غیر ملکی اکاﺅنٹس کے کیس پر بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن اور سٹیٹ بینک کے پاس حقائق موجود ہیں اور اگر وہ انہیں سامنے لے آئیں تو عمران خان ایک سیکنڈ بھی وزیراعظم نہیں رہ سکتا، لیکن اس بات کو کئی سال گزر گئے ہیں اور غیر ملکی اکاﺅنٹس پر الیکشن کمیشن نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر ناجائز اور غلط الزامات لگا کر جو انتقام کی حوس بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ نہیں بجھے گی، نیازی، نیب گٹھ جوڑ نے اس ملک کے اندر غلط مقدمات بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، رانا ثناءاللہ کے بارے میں ہیروئن کا کیس بنایا گیا اور اس سے متعلق ساری قومی جانتی ہے کہ عمران خان نیازی اور اس کے حواری کس ڈھٹائی سے کہتے رہے کہ یہ بالکل سچا کیس ہے لیکن اس کے مقابلے میں علیمہ باجی کے بیرونی ملکی جائیدادوں کے اوپر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، ان کو ایف بی آر میں پروٹوکول کے ساتھ بلایا جاتا ہے، ان کی جائیدادوں پر ایمنسٹی میں فائدہ لیا لیکن حتیٰ کہ عمران خان بھی ایمنسٹی سے فیض یاب ہوئے، لیکن آج ہم پر الزامات لگاتے ہیں، ہم کوئی دودھ کے دھلے نہیں ہیں ناتواں انسان ہیں، لیکن نواز شریف کی لیڈرشپ میں ان کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے پاکستان کی تقدیر کو بدلا اور اس ملک کی در و دیوار اوربچہ بچہ اس بات کا گواہ ہے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں