وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حیرت انگیز انکشاف

ملتان(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخالف منافرت اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار مسلط کی جارہی ہے، مخالف پاکستان کو نیچا دیکھانے کے لیے کوشش کررہا ہے

، 2019 میں بھی مخالف نے ہم پر اٹیک کیا اور اپنا پائلٹ چھوڑ کر دم دباکر بھاگ گیا، اب مخالف نئی چال چل رہا ہے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نےکہاکہ مخالف اب مذہبی پھیلانےکی کوشش کررہا ہے اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،مخالف لسانی، مذہبی منافرت سےلڑانےکی کوشش کرےگااورامن کو منتشر کرے گا تاہم ہم نے کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور کسی پر جملہ نہیں کسنا، صرف محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، پاکستان کے علما سے گزارش ہے، علما نے ہمیشہ جوڑا ہے اور امن کی بات کی ہے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں